مشکوک ٹرانزیکشن کیس: زرداری کی بریت کی درخواست خارج

مشکوک ٹرانزیکشن کیس: زرداری کی بریت کی درخواست خارج
اسلام آباد ( پبلک نیوز) احتساب عدالت نے 8 ارب روپے کے مشکوک ٹرانزیکشن ریفرنس میں آصف زرداری کی بریت کی درخواست مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے آج محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کو فردجرم کے لئے 28 اکتوبرکو طلب کرلیا۔ سابق صدر نے نیب ترمیمی آرڈیننس 2021 کے تحت بریت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں، احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ آصف علی زرداری احتساب عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے۔ زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہم نے بریت کی درخواست دائر کی ہے۔ پہلے اس پر فیصلہ کیا جائے۔ کیس میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا کوئی الزام نہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا اگر عدالت حکم کرتی ہے تو ہم جواب جمع کرا دیں گے۔ جج اصغر علی نے کہا پہلے یہ دلائل دیں کہ درخواست قابل سماعت ہے بھی یا نہیں۔ عدالت نے دونوں جانب سے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو جلد سنایا جائے گا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔