ملک بھر کے تمام بینک 5 روز کے لئے بند

ملک بھر کے تمام بینک 5 روز کے لئے بند
کیپشن: banks closed
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) عیدالاضحٰی کی آمدآمد ہے، سرکاری و نجی سیکٹرز نے چھٹیوں نے اپنے اپنے شیڈول کے حساب سے ملازمین کو چھٹیاں دی ہیں،سٹیٹ بینک آف پاکستان نے بھی عیدالاضحٰی پر تعطیلات کا اعلان کردیا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق عیدالاضحیٰ کے باعث اسٹیٹ بینک آف پاکستان 17 سے 19 جون بروز پیر تا بدھ بند رہے گا،ہفتہ اور اتوار کو چھٹی کے باعث بینک 5 دن تک بند رہیں گے۔

بینک تعطیلات کے دوران سرکاری اور نجی بینکوں سمیت کمرشل بینکوں کی تمام برانچز بند رہیں گی تاہم آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم بحال رہے گی۔ 

اس سے قبل کابینہ ڈویژن نے بھی 17 جون سے 19 جون تک عید الاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔

نوٹیفیکشن کے مطابق جن سرکاری دفاتر میں ہفتہ اور اتوار کو سرکاری چھٹی ہوتی ہے وہ ملازمین عید پر 5 چھٹیاں منائیں گے جبکہ صرف اتوار کو چھٹی کرنے والے دفاتر کے ملازمین چار چھٹیاں کریں گے۔

Watch Live Public News