پاکستان ابھی افغانستان کو تسلیم نہ کرے، امریکہ کا مطالبہ

پاکستان ابھی افغانستان کو تسلیم نہ کرے، امریکہ کا مطالبہ
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ نے پاکستان سے ایک بار پھر ڈو مور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کو اس وقت تک تسلیم نہ کیا جائے جب تک وہ خواتین کو یکساں حقوق فراہم نہیں کرتے اور جو لوگ افغانستان سے نکل جانے کی خواہش رکھتے ہیں انہیں اس کا آزادانہ موقع نہیں دیتے۔ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ایک بیان میں کہا کہ جب تک طالبان اس بات کی یقین دہانی نہیں کرواتے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کی پناہ گاہ نہیں بنے گا اس وقت تک پاکستان کو اسے تسلیم نہیں کرناچاہئے اور ہم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں ان تمام مطالبات کو تسلیم کئے جانے تک افغانستان کو تسلیم نہ کرے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کا گزشتہ کئی دہائیوں سے افغانستان میں کردار اور اثر و رسوخ رہا ہے، پاکستان نے امریکہ کے ساتھ تعاون بھی کیا لیکن کئی دفعہ وہ ہمارے مفادات کے مخالف بھی گیا، لیکن اس وقت یہ ضرورت ہے کہ طالبان کی بنیادی اور واضح یقین دہانیوں کے بغیر افغانستان میں ان کی حکومت کو تسلیم نہ کیا جائے۔

Watch Live Public News