واٹس ایپ وائس میسج اب پڑھے بھی جا سکیں گے

واٹس ایپ وائس میسج اب پڑھے بھی جا سکیں گے
ویب ڈیسک: دنیا بھر میں پیغام رسانی کی مقبول ایپلی کیشن واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کے پیش نظر وائس میسج کا فیچر متعارف کرایا۔ بعد ازاں وائس میسج کی پلے بیک رفتار کے لیے آپشن بھی دیئے۔ وائس میسج سے جہاں صارفین کو سہولت ملی وہیں پر کچھ مشکلات بھی پیش آنے لگیں۔ دنیا میں کتنے ہی ایسے لوگ ہیں جو سننے کی صلاحیت نہیں رکھتے، کروڑوں کی تعداد میں صارفین بھی ہیں جو کسی نہ کسی وجہ سے وائس میسج نہیں سکتے۔ ان تمام تر وجوہات کے ساتھ وائس میسج کو سننے کے لیے زیادہ وقت بھی درکار ہو سکتا ہے۔ جس کے بعد واٹس ایپ انتظامیہ نے وائس میسجز ٹرانسکرپشن کی سہولت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کے بعد وائس میسج کو سننے کے علاوہ پڑھا بھی جا سکے گا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرانسکرپشن فیچر آزمائشی طور پہ آئی او ایس پر مخصوص علاقوں میں دیا گیا ہے جس کے بعد آئی او ایس کے دیگر تمام صارفین اور اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔ اس سہولت سے استفادہ کرنے کے لیے موصول ہونے والے وائس میسج کے ساتھ سکرین پر پاپ کی صورت میں اجازت مانگی جائے گی، اگر صارف اجازت دے گا تو میسج موبائل میں موجود سپیج انجن کو بھیج دیا جائے گا جو اس کو تحریر انداز میں صارف تک واپس پہنچائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔