کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دھماکا ہوا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ چوٹو کے علاقے میں ہوا ہے،جائے وقوعہ مستونگ سے پانچ کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حافظ حمد اللہ ساتھیوں کے ہمراہ منگوچر جارہے تھے، ریسکیو کے مطابق پولی کوئٹہ دھماکے میں 7 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ زخمی حافظ حمد اللہ کو کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے۔