پبلک نیوز: وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو پوری قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حوالدارنثار احمد انتہائی نڈرسپاہی تھےجنہوں نےوطنِ عزیزکی خاطر شہادت کو گلےلگایا،حوالدارنثاراحمد شہید نے 8اکتوبر 2023 کو بلوچستان کےعلاقے ژوب میں دہشتگردوں کیخلاف بہادری سےلڑتے ہوئےدفاع وطن میں جامِ شہادت نوش کیا۔
حوالدارنثاراحمد شہید نے سوگواران میں والدین، بیوہ اور ایک بیٹی چھوڑے،حوالدار نثاراحمد شہید کے لواحقین نےاپنے احساسات کا اظہار کرتےہوئےکہا کہ مجھے میرے بیٹے پر بہت فخر ہے، اس نے شہید ہو کےمیرا نام فخر سے بلند کر دیا،میرا بیٹا بہت نرم مزاج اوراچھے اخلاق کا مالک تھا،میرے بیٹےکی شہادت کی وجہ سے پورے خاندان میں ہماری عزت بڑھ گئی ہے۔
شہید کے والد نے مزید کہا"بیٹے کی شہادت کی خبر پر بہت دکھ ہوا لیکن فخر محسوس کیا""شہادت کا دکھ تو بہت ہے لیکن میں اللہ کی رضا میں بہت خوش ہوں،میرے بیٹے کی بیوہ اور بچی کو دیکھ کر بہت دکھ ہوتا ہے،"میرے دو بیٹے شہید ہو گئے ہیں لیکن میں اللہ کی رضا میں پھر بھی راضی ہوں"
شہید کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا بہت فرمانبردار تھا، جو میں کہتی تھی وہ سنتا تھا"جبکہ بھائی نے اپنے جذبات کےاظہارمیں کہا"مجھے فخر ہےکہ اللہ نے میرے بھائی کو شہادت نصیب کی،"میرے بھائی نے دشمن کو نست و نابود کیا"
"بھائی کو بچپن سے ہی فوج میں بھرتی ہونےاورملک کے لیے قربان ہونےکا شوق تھا، حوالدار نثار احمد کی شہادت آنے والی تمام نسلوں کے لیے مشعل راہ ہے۔