وزیر تعلیم کا نان فارمل سکولوں کے  اساتذہ کو گزشتہ 10 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

وزیر تعلیم کا نان فارمل سکولوں کے  اساتذہ کو گزشتہ 10 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان

(ویب ڈیسک ) وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے  نان فارمل سکولوں کے اساتذہ کو 20 سے 30 دن میں گزشتہ 10 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے نان فارمل سکولوں کے اساتذہ  نے  ملاقات کی۔ اساتذہ نے وزیر تعلیم  کو اپنے پیشہ ورانہ مسائل و مشکلات سے آشکار کیا۔   اساتذہ نے وزیر تعلیم کو گذشتہ 10 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے بارے بھی آگاہ کیا۔ 

  اساتذہ نے   وزیر تعلیم سے تنخواہوں کے معاملے پر فوری ایکشن لینے کی درخواست  کی۔ وزیر تعلیم نے سیکرٹری نان فارمل ایجوکیشن سے رابطہ کرکے   معاملے کی حساسیت پر تفصیلی مشاورت کی۔ وزیر تعلیم نے  سیکرٹری لٹریسی کو مسئلے کے فوری حل کیلئے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی۔

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ  آئندہ 20 سے 30 دنوں میں اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی۔ اساتذہ کے مسائل کا بروقت ازالہ ہماری ذمہ داری ہے۔  مسائل سے آگاہی کیلئے ٹیچر کمپلینٹ پورٹل اور سٹیزن کمپلینٹ پورٹل پر کام جاری ہے۔ اساتذہ کے ساتھ گذشتہ 5 سالوں میں ہونے والی زیادتیوں کے ازالہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔   اساتذہ کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ 

رانا سکندر حیات  نے کہا کہ   اساتذہ کی تنخواہوں سمیت دیگر مسائل کے ازالے کیلئے ہر فورم پر اقدامات کئے جائیں گے۔  گذشتہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے اساتذہ 10 ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہیں۔  تعلیمی سسٹم سے عثمان بزدار اور مراد راس کے اثرات ختم کریں گے۔

Watch Live Public News