اساتذہ کیلئے خوشخبری: ہفتے میں 2 دن چھٹی کا اعلان

اساتذہ کیلئے خوشخبری: ہفتے میں 2 دن چھٹی کا اعلان
کیپشن: Good news for teachers: 2 days holiday in a week announced

ویب ڈیسک: (سلیمان چودھری) اساتذہ کیلئے خوشخبری آگئی۔ پنجاب حکومت نے ہفتے میں 2 دن چھٹی کا اعلان کردیا۔ جس کے تحت اب اتوار کے ساتھ ہفتہ کو بھی چھٹی ہوا کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے سکولوں میں ہفتہ کا دن ہفتہ وار چھٹی کا دن قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیچرز کمیونٹی کی آسانی کیلئے ہفتہ کا دن بطور ویکلی آف قرار دینے کا اعلان کر رہا ہوں۔ اساتذہ تعلیم کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان کا خیال رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اساتذہ پر ورک لوڈ زیادہ ہونے کے باعث ہفتہ کے دن کی چھٹی کا فیصلہ کیا جا رہا ہے۔ ہفتہ کے روز چھٹی کی وجہ سے سکولوں میں سوموار سے جمعہ تک یومیہ تدریسی اوقات کار بڑھائے جائیں گے۔ ہفتہ کا دن اساتذہ کی ٹریننگ، کپیسٹی بلڈنگ، لیسن پلاننگ اور دیگر متعلقہ امور کیلئے  مرحلہ وار استعمال ہوا کرے گا۔ 

رانا سکندرحیات کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی پروموشن کے مسائل بھی جلد حل ہونے جا رہے ہیں۔ اساتذہ کی پروموشن سے متعلق ریفارمز لائی جا رہی ہیں۔ بہت جلد 14 ہزار اے ای اوز اور ایس ایس ای کا ریگولرائزیشن پلان بھی آ رہا ہے۔ 

Watch Live Public News