انجنیئرز کو ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس دینےکانوٹیفیکیشن جاری

انجنیئرز کو ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس دینےکانوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: انجنیئرز کو ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الاؤنس دینےکانوٹیفیکیشن جاری

ویب ڈیسک: پنجاب کے مختلف محکموں میں کام کرنے والے انجنیئرز کی بھی سنی گئی/ تنخواہ کا ڈیڑھ گنا الائونس منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے انجنیئرز کو ابتدائی بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الائونس دینے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔انجنیئرز کو ابتدائی بنیادی تنخواہ کا ڈیڑھ گنا ٹیکنیکل الائونس 7 دسمبر 2022 سے دیا جائے گا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹیکسٹائل، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انڈسٹریز، پرائسز، ویٹس اینڈ میژرز کو الائونس دیا جائے گا۔

گریڈ 20 کے انجنیئرز کو ایک لاکھ 3 ہزار 635 روپے، گریڈ 19 کے انجنیئرز کو 88 ہزار 815 اور گریڈ 17 کےانجنیئرز کو 57 ہزار 525 روپے الائونس کی منظوری دی گئی، پنجاب حکومت کے گریڈ 17 کے انجنیئرز کو ٹیکنیکل الائونس کی مد میں 45 ہزار 555 روپے ٹیکنیکل الائونس دینے کی منظوری دی گئی۔

پنجاب کی کابینہ نے انجنیئرز کو ٹیکینکل الائونس دینے کی منظوری دی تھی،صوبائی کایبنہ کی جانب سے انجنیئرز کو ٹیکینکل الائونس دینے کی منظوری کے بعد گورنر پنجاب کی جانب سے منظوری دی گئی۔

Watch Live Public News