واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کو بہتر بنانے کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف کرادیے

واٹس ایپ نے ویڈیو کالنگ کو بہتر بنانے کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف کرادیے
واٹس ایپ کی جانب سے ویڈیو کالنگ کو بہتر بنانے کیلئے متعدد نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کا استعمال صرف میسجز تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ آڈیو اور ویڈیو کالز بھی بہت زیادہ کی جاتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ کی جانب سے ویڈیو کالنگ کو بہتر بنانے کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں ۔ ان فیچرز میں سے سب سے نمایاں فیچر ایک ویڈیو کال میں 32 افراد کی شمولیت ہے، اس سے قبل ایک ویڈیو کال میں صرف 8 افراد کو شامل کیا جاسکتا تھا تاہم اب اس حد کو 4 گنا بڑھا دیا گیا ہے۔ دوسرا فیچر ویڈیو کالز کا حصہ بننے والے افراد کو میسج بھیجنے یا انہیں میوٹ کرنے کا ہے۔ اس کیلئے دوران کال کسی فرد کے آئیکون کو کچھ دیر تک دبانے سے میسج یا میوٹ کرنے کا آپشن سامنے آجائے گا۔ تیسرا فیچر کال لنکس کا ہے جس کا اعلان پہلے کیا جا چکا ہے اور کالز ٹیب میں جاکر create call link پر کلک کرکے اس کال لنک کو لوگوں سے شیئر کرسکتے ہیں۔اس لنک پر کلک کرنے والے افراد کال کا حصہ بن جائیں گے لیکن اس کے لیے ان کا واٹس ایپ ممبر ہونا ضروری ہوگا۔اس کے علاوہ ویڈیو کالز میں waveforms اور کال بینر نوٹیفکیشنز کا بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔ واٹس ایپ نے ویڈیو کالز میں آئندہ چند ہفتوں میں پکچر ان پکچر موڈ کے اضافے کا اعلان بھی کیا ہے۔ پکچر ان پکچر موڈ فیچر کی آزمائش اس وقت آئی او ایس کے بیٹا ورژن میں کی جارہی ہے اور 2023 میں یہ صارفین کو دستیاب ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔