لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف غیر اخلاقی پوسٹ کرنے پر ایف آئی اے لاہور سائبر کرائم نے کارروائی کرتے ہوئے ايک شخص کو حراست میں لے لیاہے۔ اس شخص کا تعلق مسلم لیگ ن سے بتایا جا رہا ہے۔ ملزم کوایف آئی اے سائبر کرائم نے ماڈل ٹاون سے حراست میں لیا ہے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ذرائع کے مطابق حراست میں لئے جانے والے شخص کا نام صابر محمود ہے۔ https://twitter.com/arshdchaudhary/status/1493261483949576195?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1493261483949576195%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F79903%2Fsocial-media-imran-khan-immoral-post-pmln%2F ایف آئی اے سائبرکرائم نے حراست میں لئے گئے شخص کا موبائل بھی قبضہ میں لے لیا ہے۔ اس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ https://twitter.com/arshdchaudhary/status/1493254523539890183?s=20&t=zplqlugglJxarozxjCc3tg خیال رہے کہ معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے متنبہ کیا تھا کہ وزیراعظم اور خاتون اوّل بشری عمران خان کے بارے گھٹیا اور من گھڑت خبریں دینے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے انھیں عدالت میں لے جایا جائے گا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ پہلے ہی نجم سیٹھی کے خلاف ہم عدالت میں ہیں۔ ابھی بھی جو لوگ خاتون اوّل کے بارے جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ https://twitter.com/SHABAZGIL/status/1492498739289735177?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1492498739289735177%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fnews%2F79903%2Fsocial-media-imran-khan-immoral-post-pmln%2F انہوں نے کہا تھا کہ خاتون اوّل اور وزیراعظم دونوں اسلام آباد میں موجود ہیں۔ پورے ایک سال میں خاتون اوّل صرف ایک ہفتے کے لئے لاہور تشریف لے کر گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند مہینوں سے وہ لاہور تشریف نہیں لے کر گئیں اور اسلام آباد میں تشریف فرما ہیں۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1493279603145773064?s=20&t=ruBTRUELCocax8zv_ukw4A شہباز گل نے متنبہ کیا کہ سیاست اور صحافت کریں لیکن اہلخانہ جو سیاست میں موجود ہی نہیں، ان کے بار جھوٹی جعلی خبریں دیں گے تو عدالت لے کر جائیں گے۔ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لیگی کارکن کو گرفتار کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صابر محمود ہاشمی کا دن دیہاڑے اغوا حکومت کی بدحواسی کی گواہی دیتا ہے۔ کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے کہ جس کی لوٹ مار اور ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی؟ پوری پارٹی اس وقت اپنے کارکن کے ساتھ کھڑی ہے۔ ایف آئی اے کو بھی چاہیے کہ اس ختم ہوتی حکومت کا آلہِ کار بننے سے گریز کریں۔