نجی ٹی وی کے رپورٹر پر بدترین تشدد، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

نجی ٹی وی کے رپورٹر پر بدترین تشدد، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل
کراچی: (ویب ڈیسک) نجی ٹیلی وژن کے مشہور رپورٹر اقرار الحسن پر دوران کوریج نامعلوم افراد نے حملہ کر دیا، انھیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع کے مطابق اقرار الحسن اپنے پروگرام کی کوریج کر رہے تھے کہ اچانک نامعلوم افراد نے انھیں زدوکوب کرنا شروع کر دیا۔ انھیں شدید زخمی حالت میں عباسی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ https://twitter.com/Tahirnaser/status/1493296510515445761?s=20&t=vlCsepCSMsWO-wK6jtXfyQ صحافتی حلقوں نے اقرار الحسن کو تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے تمام ملزموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ https://twitter.com/WaseemBadami/status/1493359774230097920?s=20&t=9hmo7vR_yyuv7_EpqgZJBg سلیم صافی نے بھی اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اہل صحافت کے لئے جہنم بنتا جا رہا ہے۔ اقرار الحسن کو صحافتی ذمہ داریوں سے روکنا اور تشدد کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔ https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1493309541223702528?s=20&t=-RhLeVuqgNr-6NY88LTKqQ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے۔ شکر ہے اقرار الحسن کی زندگی بچ گئی ہے۔ اللہ انہیں جلد صحت کاملہ عطا کرے آمین۔

Watch Live Public News