ویب ڈیسک: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سینئر کھلاڑی روہت شرما ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کی کپتانی کریں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کر لیا۔
تفصیلا ت کے مطابق بھارتی کھلاڑی روہت شرما سے متعلق یہ اعلان بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ کی جانب سے کیا گیا تھا، جس میں جے شاہ کا کہنا تھا کہ وہ ایک سال بعد افغانستان سیریز میں آئے ہیں اس کا مطلب واضح ہے کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جائیں گے۔
سوراشترا کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ایک تقریب سے خطاب میں جے شاہ کا کہنا تھا کہ روہٹ شرما میں وہ قابلیت ہے، ہم سب جانتے ہیں۔
بی سی سی آئی کے سیکریٹری کا مزید کہنا تھا کہ جیسا کہ کھلاڑی نے ون ڈے انٹرنیشنل کپ میں بھی دکھایا جب انہوں نے 10 میچز جیتے۔ میں پُر امید ہوں کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھی روہت شرما کی سربراہی میں بھارت جیتے گا۔
واضح رہے گزشتہ سال نومبر 2023 میں آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ہونے والے ون ڈے انٹرنیشنل کے فائنل میں آسٹریلیا نے اپنے ہی گھر میں بھارت کو شکست دی تھی۔
جس کے بعد سریا کمار یادو ٹیم کو لیڈ کر رہے تھے تاہم جنوری میں افغانستان کے خلاف روہت شرما نے کم بیک کیا تھا اور 121 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔