افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا،خواجہ آصف

افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا،خواجہ آصف
وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا۔ خیال رہے کہ گذشتہ روز پاکستان کی مسلح افواج نے افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں اور پاکستان میں آزادانہ کارروائیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا تھا اور ساتھ ہی متنبہ بھی کیا تھا کہ اس طرح کے حملے ناقابل برداشت ہیں اور پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے موثر جوابی کارروائی کی جائے گی۔ اس حوالے سے آج وزیر دفاع نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ افغانستان دوحا معاہدے کی پاسداری بھی نہیں کر رہا۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لائے گا۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ 50،60 لاکھ افغانوں کو حقوق کے ساتھ پاکستان میں 40،50 سال سے پناہ میسر ہے جبکہ پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔