پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، وزیراعظم نے سمری مسترد کردی

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، وزیراعظم نے سمری مسترد کردی
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا، وزیراعظم نے قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کردی. اوگرا نے حکومت کو پٹرول 29روپے، ڈیزل 55روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی سمری ارسال کی تھی. وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے کی سمری مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پٹرول کی 23 اور ڈیزل کی 53 روپے قیمت بڑھانے کا کوئی امکان نہیں۔ اس سے قبل اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کی تھی۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) نے حکومت کو تجویز دی تھی کہ پٹرول 29 جبکہ ڈیزل 55 روپے فی لٹر مہنگا کیا جائے۔واضح رہے کہ پٹرول کی موجودہ قیمت 209 روپے 86 پیسے، ڈیزل 204.15 روپے فی لٹر، لائٹ ڈیزل 178 روپے 03 پیسے جبکہ مٹی کا تیل 181.94 روپے فی لٹر میں دستیاب ہے۔خیال رہے کہ 26 مئی اور دو جون کو مسلسل دو بار پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 .30 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔