آل مکران اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز

آل مکران اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز

گوادر(پبلک نیوز) آل مکران اسپورٹس فیسٹیول کا آغاز ہو گیا ہے۔ آل مکران اسپورٹس فیسٹیول کی اسحاق کرکٹ اسٹیڈیم گوادر میں شاندار افتتاحی تقریب ہوئی۔

23 مارچ تک جاری رہنے والے فیسٹیول میں 18 ٹیمز شریک ہوں گی۔ میگا ایونٹ میں کرکٹ، فٹبال، والی بال اور بیڈمنٹن سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔

ایران کے شہر چاہ بہار کی کرکٹ ٹیم بھی آل مکران اسپورٹس فیسٹیول میں شریک ہے۔ افتتاحی تقریب میں روایتی لوک بلوچ موسیقی نے میلہ لوٹ لیا، بلوچی میوزیکل شو میں مقامی فنکاروں نے پرفارم کیا۔

مقامی عمائدین اور سول انتظامیہ کے افسروں نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔