ڈیوڈ وارنرانٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے

  ڈیوڈ وارنرانٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ گئے

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان: ورلڈکپ میں شکست کے بعد آسٹریلیا کے طوفانی انداز سے کھیلنے والے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر نے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیوڈ وارنر انٹرنینشل کرکٹ کے تمام فارمیٹ سے ریٹائر ہوگئے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کے ریٹائرمنٹ کی بھی تصدیق کر دی ہے۔ 

ریٹائرمنٹ کے بعد ڈیوڈ وارنر کا 15 سالہ  انٹرنینشل کریئراختتام کو پہنچ گیا  جبکہ ورلڈکپ سے باہر ہونے کے بعد انڈیا کے خلاف میچ ڈیوڈ وارنر کا آخری  ٹی ٹوئنٹی میچ ثابت ہوا ہے۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد انٹرنینشل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیا تھا۔ ون ڈے کرکٹ ورلڈکپ کا فائنل ڈیوڈ وارنر کے ایک روزہ کریئر کا آخری میچ تھا۔

انہوں  نے جنوری میں پاکستان کےخلاف کریئر کا آخری ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ 

خیال رہے ک ڈیوڈ وارنر نے 110 ٹی ٹوئنٹی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی بھی کی تھی اور انہوں نے161 ون ڈے اور 112 ٹیسٹ میچز میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔