بھارتی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کا شکار

بھارتی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کا شکار
کیپشن: بھارتی کرکٹ ٹیم 24 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر وائٹ واش کا شکار

ویب ڈیسک: بھارتی شیر گھر میں ہی ڈھیر ہو گئے، نیوزی لینڈ نے بھارت کو تین ٹیسٹ میچ کی ہوم سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

کیویز نے تیسرے اورآخری ٹیسٹ میچ میں بھارت کو 26 رنز سے چاروں شانے چت کردیا۔

ممبئی میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں 147 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 121 رنز پر ڈھیر ہو گئی، تیسرے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے اعجاز پٹیل نے 6 اور گلین فلپس نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں بھارتی کپتان روہت شرما نے 11 رنز بنائے جب کہ شبھمن گل، ویرات کوہلی اور سرفراز خان ایک ایک رنز بناسکے۔

نیوزی لینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 235 اوردوسری اننگز میں 174رنز بنا کر آؤٹ ہوئی جب کہ میزبان بھارتی ٹیم پہلی اننگز 263 اور دوسری اننگز میں 121 رنز بناسکی۔

واضح رہے کہ بھارت کو 25 سال کے بعد ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش شکست ہوئی ہے۔ 

Watch Live Public News