پولیس اور رینجرز کا صبرو تحمل قابل تحسین ہے، وزیر اعظم

پولیس اور رینجرز کا صبرو تحمل قابل تحسین ہے، وزیر اعظم
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کا صبرو تحمل قابل تحسین ہے۔ ہم عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد کررہے ہیں کوئی سیاسی انتقامی کاروائی نہیں ہورہی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔حکومتی ذرائع کے مطابق ملک خصوصاً لاہور میں امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں سینئر وزرا اور وزارت داخلہ کے اعلی حکام نے شرکت کی ۔وڈیو لنک کے ذریعے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم کو لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی پر تشدد کاروائیوں سے آگاہ کیا گیا ، اجلاس کو گاڑیوں کو آگ لگانے سمیت دیگر واقعات میں تحریک انصاف کے ملوث افراد کی وڈیوز بھی دکھائی گئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کا صبرو تحمل قابل تحسین ہے۔ ہم عدالتوں کے احکامات پر عمل درآمد کررہے ہیں کوئی سیاسی انتقامی کاروائی نہیں ہورہی ۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک کے بنکر میں چھپا بیٹھا شخص قانون ہاتھ میں لیے ہوئے ہے ۔ قانون اپنا راستہ خودبنائے گا ۔عمران نیازی قانون کی حکمرانی کے کھوکھلے نعرے لگاتا ہے ۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ قانون کا احترام اور اس نے ہمیشہ قانون کو پامال کیا۔ اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے پتھراؤ سے 60 سے زاہد اہل کار زخمی ہوئے ہیں، بد امنی میں ملوث کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے ، پنجاب پولیس اور رینجرز نے کوئی ایک گولی تک نہیں چلائی، تحریک انصاف کا پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور سمیت پورے ملک میں امن وامان یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔