وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دے دیا

وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دے دیا
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اکتوبر کے بلوں میں بجلی کے نرخ میں سوا چار روپے فی یونٹ کی کمی کردی ہے۔ وفاقی وزیر برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے عوام کو بڑا ریلیف دیا ہے۔ انہوں نے بجلی کے نرخ میں سوا 4 روپے تک کی کمی کردی ہے۔ کمی اکتوبر کے مہینے کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ ستمبر کے بجلی کے بلوں میں لگنے والی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ہی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام پر بوجھ کو دیکھتے ہوئے صارفین کے بجلی کے ریٹ نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیکرٹری توانائی ڈویژن کا کہنا ہے کہ ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر کے مہینے میں فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین کے بجلی کے ریٹ میں 4.15 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔