ن لیگ کو ایک اورجھٹکا،گوجرانوالہ سےپی ٹی آئی کاامیدوارفاتح قرار

ن لیگ کو ایک اورجھٹکا،گوجرانوالہ سےپی ٹی آئی کاامیدوارفاتح قرار
کیپشن: ن لیگ کو ایک اورجھٹکا،گوجرانوالہ سےپی ٹی آئی کاامیدوارفاتح قرار

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سنی اتحاد کونسل کے بلال اعجاز چودھری کی درخواست پر سماعت کی جس میں انہوں نے موقف اپنایا کہ بلال اعجاز چودھری 8 ہزار ووٹوں سے کامیاب قرار پائے۔ درخواست گزار کی جانب سے رانا عثمان غنی اور سردار لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر مخالف امیدوار اظہر قیوم کو کامیاب قرار دے دیا،ریٹرننگ افسر نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر درخواست گزار کا ڈھائی ہزار ووٹ کم کر دیا، عدالت ن لیگی امیدوار اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کرے۔

لاہور ہائیکورٹ نے حلقہ این اے 81 گوجرانوالہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اظہر قیوم کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بلال اعجاز چودھری کو بطور ایم این اے بحال کر دیا۔

Watch Live Public News