فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سےانسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں

کیپشن: فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سےانسداد اسمگلنگ کی کاروائیاں

پبلک نیوز:فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ کی جانب سے  چترال، دیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی اور سوات میں منشیات، کرنسی اور غیر ملکی اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام کے سلسلہ میں اہم اقدامات کے ذریعے بڑی سطح پر کامیاب کاروائیاں کی گئیں۔

تفصیلا ت کے مطابق ان میں اشیاء خوردونوش، گھریلو استعمال کے برقی آلات، کپڑا، ٹائر، آٹو پارٹس اور غیر ملکی جدید اسلحہ شامل ہے اور  اس کے ساتھ 42 میٹرک ٹن کی ممنوعہ اشیاء بشمول سیگریٹ، پان، چھالیا اور غیرملکی ادویات ضبط کر کے متعلقہ اداروں کے زیر نگرانی نظرآتش کی گئیں۔

۔ ایف سی نارتھ خیبرپختونخواہ نے افغانستان غیرقانونی سمگل ہونے والا چھ کلوگرام سونا اور بھاری مقدار میں غیرملکی کرنسی بھی ضبط کی جبکہ انسداد منشیات کی کاروائیوں میں 5100 کلوگرام مختلف اقسام کی منشیات برآمد کر کے قانونی کاروائی کے لئے متعلقہ اداروں کے حوالے کی گئی۔

ان تمام کارروائیوں میں 104 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے جبکہ فرنٹیئر کور نارتھ خیبرپختونخواہ اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ سرگرم عمل ہے۔

Watch Live Public News