افغان تارکین وطن اور غیرقانونی غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا دوسرا مرحلہ شروع 

افغان تارکین وطن اور غیرقانونی غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا دوسرا مرحلہ شروع 
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: افغان تارکین وطن اور غیرقانونی غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کا دوسرا مرحلہ شروع ہو گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حکومتی اداروں نے 3 ہزار 286 افغان شہریت کارڈ منسوخ کرنے کی تجویز دیدی ہے، تمام کارڈز جعلسازی یا نامکمل کوائف پر بنائے گئے ، پنجاب حکومت نے افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ مکمل کرلی ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 82 ہزار 299 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ کی گئی ہے۔ سپیشل برانچ نے 13 ہزار 183 افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی میپنگ کی ، پہلے مرحلے میں 25 ہزار 359 غیر ملکی رضاکارانہ طور پر وآپس گئے ،1139 غیر ملکیوں کو کارروائی کرکے وآپس بھیجا گیا ۔

لاہور سے 2494 غیر ملکی رضاکارانہ طور پر وآپس گئے  اور 29 غیر ملکیوں کو کارروائی کے دوران نشاندہی کرکے واپس بھجوایا گیا ۔