وزیراعظم نے پاکستان میں یکساں نصابِ تعلیم کا اجراء کر دیا

وزیراعظم نے پاکستان میں یکساں نصابِ تعلیم کا اجراء کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان بھر میں تعلیم کے شعبہ میں طبقاتی تقسیم کو ختم کرنے کے لیے یکساں نصابِ تعلیم کا اجراء کر دیا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں وزیرِ اعظم مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئے اور اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کیا۔ انھوں نے واضح کیا کہ حکومت کے ہر شہری کو ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنے کے ویژن کے عین مطابق یکساں نصابِ تعلیم طبقاتی فرق کو ختم کرنے میں ایک اہم سنگِ میل ثابت ہو گا۔ یکساں قومی نصاب ایک سوچ اور ایک قوم کی تشکیل کا موجب بنے گا۔ انھوں نے کہا کہ یکساں قومی نصاب کا فیصلہ مشکل تھا لیکن اب واپسی کا کوئی راستہ نہیں۔ معاشرے میں انسانیت اور اخلاقیات کے فروغ کے لیے سیرت النبیؐ کی تعلیم لازم ہے۔ اپنی ثقافت کی ترویج کے ذریعے ذہنی غلامی کی زنجیریں توڑیں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔