نئے چیف کمشنر اسلام آباد کی آئی جی اسلام آباد سے اہم ملاقات

نئے چیف کمشنر اسلام آباد کی آئی جی اسلام آباد سے اہم ملاقات
کیپشن: IG Islamabad & Muhammad Ali Randhawa
سورس: web desk

(ویب ڈیسک)نئے تعینات ہونے والے چیف کمشنر اسلام آباد کی آئی جی اسلام آباد سے ملاقات، چیف کمشنر نے امن و امان کو برقرار رکھنے میں اسلام آباد پولیس کے کردار کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی اسلام آباد کی جانب سے چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کو اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دی گئی، چیف کمشنر نے نےنئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پولیس و انتظامیہ کے درمیان کلوز کور آرڈینیشن پر زور دیا۔

چیف کمشنر محمد علی رندھاوا کا کہناتھا کہاسلام آباد کے شہریوں کو آسانیاں فراہم کرنے کے لیے پولیس و انتظامیہ مل کر کام کریں گے، شہریوں کی سہولت کے لیے شہر میں اہم پراجیکٹس کا آغاز کیا جائے گا۔

شہر کے امن و امان اور خوبصورتی کو بڑھانے میں تمام ادارے مل کر کام کریں۔

Watch Live Public News