محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کردی
لاہور: (ویب ڈیسک) فضائی آلودگی سے تنگ شہریوں کیلئے خوشخبری ہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں ماہ کے اختتام تک ابر کرم برسنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے کہا ہے کہ ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ 24 سے 25 دسمبر تک داخؒ ہو سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دسمبر کے اختتام تک لاہور میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ شمالی علاقوں میں بارش سے سردی کی شدید لہر آئے گی۔ جمعہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی اضلاع اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ گلگت بلتستان،کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا اور شمالی بلوچستان کے اضلاع میں شدید سرد رہا۔ آج ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کے مطابق لہہ منفی 15، کالام، قلات منفی 10، سکردو منفی 09، استور، بابوسر منفی 08 کوئٹہ، گوپس منفی 07، ہنزہ منفی 05، راولاکوٹ، دیر، گلگت، مالم جبہ، شوپیاں، اننت ناگ منفی04، بگروٹ، چترال، دروش، پاراچنار، بارہ مولہ، پلوامہ، ژوب منفی03، سری نگر، کاکول منفی02،میرکھانی،گڑھی دوپٹہ اور مری میں 01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Watch Live Public News