لیجنڈ موسیقار بپی لہری کا انتقال، بالی ووڈ انڈسٹری پر سوگ کی فضا

لیجنڈ موسیقار بپی لہری کا انتقال، بالی ووڈ انڈسٹری پر سوگ کی فضا
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کے نامور موسیقار بپی لہری کا 69 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ وہ ممبئی کے کریٹی کیئر ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ بپی لہری کی طبیعت گذشتہ رات اچانک بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا لیکن ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔ بپی لہڑی کا اصل نام کیا تھا؟ آپ کو بتاتے چلیں کہ بپی لہری کا اصل نام الوکیش لہری تھا۔ بپی لہری 27 نومبر 1952 کو مغربی بنگال میں پیدا ہوئے۔ بپی لہری کو ''بپی دا'' اور ''ڈسکو کنگ آف انڈیا'' کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ بپی لہری ایک بنگالی خاندان میں پیدا ہوئے بپی لہری ایک بنگالی گھرانے میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کے والد کا نام اپریش لہری والدہ کا نام بنساری لہری تھا۔ بپی لہری کی شادی چترانی نامی خاتون سے 24 جنوری 1977 کو ہوئی تھی۔ ان کے دو بچے ہیں بیٹی ریما اور بیٹا بپا لہری۔ بچپن سے موسیقی سے دلچسپی تھی بپی لہری کو بہت چھوٹی عمر سے ہی موسیقی سے دلچسپی تھی۔ انہوں نے بچپن میں طبلہ، پیانو، ڈرم، گٹار اور دیگر موسیقی کے آلات بجانا سیکھے۔ بپی لہری کو سونا پہننے کا بہت شوق تھا بپی لہری کو سونے کا بہت شوق تھا۔ وہ اپنے گلے میں سونے کی موٹی زنجیر اور ہاتھوں میں انگوٹھیاں بھی پہنا کرتے تھے۔ اس کے علاوہ عینک بھی ان کے فیشن کا اہم حصہ تھی۔ بپی لہری نے بنگالی فلم انڈسٹری میں فلم دادو سے ڈیبیو کیا۔ اسی دوران بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں ان کا ڈیبیو فلم ننھا شکاری سے ہوا۔ بپی لہری کے گانے 80 کی دہائی میں بہت مشہور ہوئے۔ غور طلب ہے کہ بپی لہری کے کریئر میں اہم موڑ 1975 میں ریلیز ہونے والی فلم 'جوکھی' سے آیا۔ بپی لہری نے اس فلم کی موسیقی ترتیب دی اور پلے بیک سنگر کا کردار بھی ادا کیا۔ بپی لہری نے ہندی اور بنگالی سمیت کئی زبانوں میں گانے گائے۔ ان کے کئی گانے سپر ہٹ ہوئے۔ ان کے ایسے کئی گانے ہیں جن میں ''آئی ایم اے ڈسکو ڈانسر'' ، آج بھی مداحوں کے لبوں پر ہیں۔ بپی لہری بالی ووڈ کے گانوں میں پاپ آف پاپ شامل کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں۔ میوزک کمپوزر بپی لہری کے سپر ہٹ گانوں میں بمبئی سے آیا میرا دوست، دیکھا ہے میں تمہیں پھر، رات باقی بات، کوئی یہاں آہا ناچے ناچے، یاد آ رہا ہے تیرا پیار، یار بنا چین کہاں رے، دل میں ہو تم اور او لا لا شامل ہیں۔ بپی لہری نے 1985 اور 2018 میں فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔ جبکہ 1985 میں انہوں نے بہترین میوزک ڈائریکٹر کے زمرے میں فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔ بپی لہری کو بھی سیاست میں دلچسپی تھی۔ وہ سال 2014 میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ موجودہ وزیر دفاع اور بی جے پی کے اس وقت کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ نے انہیں پارٹی میں شامل کیا تھا۔