عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دے دیا

عمران خان نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دے دیا
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسمبلی میں واپس جانے کا عندیہ دے دیا۔ لاہور میں سینئر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی میں نگران سیٹ اپ کے لیے واپس جاسکتے ہیں، شہباز شریف کی نیندیں حرام کرنے والے ہیں۔ عمران خان نے کہا کہ قومی اسمبلی کے حوالے سے پلان کرلیا ہے، ن لیگ کے ایم این اے رابطے میں ہیں، پہلے ان کا ٹیسٹ کریں گے اور پھر شامل کریں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ حکومت کے لوگ بری طرح پھنس گئےہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرےول بڑھانا تھا لیکن نہیں بڑھایا۔ عمران خان نے کہا کہ مسلم لیگ ق کا مستقبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ساتھ ہے، ق لیگ بلے کے نشان پر لڑے گی تو ان کی جیت ہوگی، میں بھی چاہتا ہوں کہ اتحاد والا کام ختم ہو۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ہارنے کی وجہ تنظیمی کمزوری ہے اور اس کے ساتھ پیپلزپارٹی کی دھاندلی بھی شامل ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔