پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 16جون 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے، 16جون 2021
قومی اسمبلی اجلاس میں ایک بار پھر ہنگامہ آرائی، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تقریر کے شروع ہوتے ہی شور شرابہ شروع ہوا اور سینیٹائزر کی بوتلیں پھینکی گئیں۔ بوتل اپوزیشن رکن نے پھینکی اور حکومتی رکن اسمبلی اکرم چیمہ اس کا نشانہ بنے۔ اکرم چیمہ کی آنکھ پر بوتل لگنے سے وہ زخمی ہو گئے۔ ن لیگ پارلیمنٹ کا غصہ حکومتی اراکین کی گاڑیوں پر نکالنے لگی۔ لیگی ایم این اے نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی سیکرٹری عالیہ حمزہ کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔مشترکہ اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ایوان میں ہونے والی گزشتہ روز کی بد نظمی سے متعلق خط لکھ دیا ہے۔ لکھا گیا کہ 15 جون کو قومی اسمبلی میں پاکستان کی تاریخ کا ایک بدنما واقعہ پیش آیا۔ اجلاس میں جب اپوزیشن لیڈر تقریر کر رہے تھے تو اس وقت حکومتی ارکان اور وزراء نے حملے کیے اور گالیاں دیں۔پاکستان کے چیف جسٹس گلزار احمد کی جانب سے کراچی میں شاہ راہ فیصل پر موجود نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دے دیا گیا۔کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کو دیکھتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت نے کل سے سکولوں کو کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔دکی میں مقامی کوئلہ کان میں پتھر گر کر سر پر لگنے سے ایک کان کن جاں بحق ہو گیا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔