ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 34 اعشاریہ 96 فیصد ہوگئی

ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 34 اعشاریہ 96 فیصد ہوگئی
اسلام آباد:ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ 20 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مجموعی شرح 34 اعشاریہ 96 ہوگئی۔ ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادشمارجاری کردئیے ہیں، ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے چینی 5 روپے6 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، بیس کلو آٹے کا تھِیلا 44 روپے 34 پیسے مہنگا ہوا، دہی 3 روپے 16 پیسے فی کلو ،دودھ ایک روپے 87 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں دال ماش 5روپے62 پیسے فی کلومہنگی ہوئِی، لہسن ایک ہفتے میں 3 روپے 83 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ، حالیہ ہفتے بیف 3 روپے 14 پیسے، مٹن 4 روپے 87 پیسے مہنگا ہوا، آلو، چاول نمک سمیت دیگر اشیاء بھی مہنگی ہوئیں ۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق ایک ہفتے میں 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، پیاز 5 روپے 5 پیسے، انڈے 12 روپے 71 پیسے فی درجن سستے ہوئے ، حالیہ ہفتے ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 115 روپے 61 پیسے فی کلو سستا ہوا، ایک ہفتے میں دال مونگ 5 روپے54 پیسے، دال چنا 3 روپے 59 پیسے فی کلو سستی ہوئی، حالیہ ہفتے زندہ مرغی 5 روپے 14 پیسے فی کلوسستی ہوئی ۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔