شین واٹسن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کیوں کیا؟ اہم وجہ سامنے آگئی

shane watson
کیپشن: shane watson
سورس: google

 ویب ڈیسک :( شکیل خان ) پاکستان کرکٹ ٹیم کےکوچنگ کا معاملہ،،،، پاکستان کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ کو ن ہو گافیصلہ نہ ہو سکا، شین واٹس کی بیل منڈھے نہ چڑھ سکی۔

 ذرائع کے مطابق شین واٹسن کے ساتھ معاملات فائنل نہ ہوسکے۔ شین واٹسن کے پاکستان ٹیم کے ہیڈکوچ بننے کے امکانات معدوم ہوگئے

  پی سی بی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ   پی سی بی نے شین واٹسن کےساتھ کوچنگ کےحوالے سےبات چیت کی تھی ۔ اور پاکستان ٹیم کے کوچنگ کےمضبوط امیدوارشین واٹسن ہی تھے۔

تؒاہم شین واٹسن کے خاندانی امور اور پہلے سے طےشدہ پلانز پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے  کوچنگ کی راہ میں آڑے آئے۔

ذرائع پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ شین واٹسن کے معاوضے کے بارے میں چلنے والی خبروں میں بھی صداقت نہیں ۔ شین واٹسن کے تنخواہ کے بارے میں چلنےوالی خبروں کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا گیا ۔

 یادرہے شین واٹسن پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کوچنگ کےبعد اب واپس روانہ ہوچکے ہیں۔

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔