بیرون ملک جانے کیلئےپاسپورٹ بنوانا آسان ہوگیا، پاکستانیوں کی بڑی پریشانی دور

بیرون ملک جانے کیلئےپاسپورٹ بنوانا آسان ہوگیا، پاکستانیوں کی بڑی پریشانی دور
کیپشن: Passport
سورس: web desk

ویب ڈیسک: بیرون ممالک جانے والے خواہش مند افراد میں انتہائی اضافے، پاسپورٹ اجراء کی مشکلات کے باعث  6 ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینز 2 ای پاسپورٹ مشینز  بیرون ملک سے منگوا لیں گئیں۔

ذرائع پاسپورٹ آفس کے مطابق ملک بھر سے  روازنہ کی بنیاد   پاسپورٹ اجراء کی 35سے 40 ہزار درخواستیں موصول ہونے لگی، بڑی تعداد میں پاسپورٹ اجراء کی درخواستیں موصول ہونے پر پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام بھی مشکالات کا شکار ہوکررہ گیا ہے، پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈپارٹمنٹ کی پرنٹنگ کی استعداد صرف 20,22 ہزار تک روازنہ ہے۔

پاسپورٹ بنوانے والوں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ذرائع پاسپورٹ آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاسپورٹ اجراء کی مشکلات کے باعث  6 ڈیسک ٹاپ پرنٹنگ مشینز 2 ای پاسپورٹ مشینز  بیرون ملک سے منگوا لیں گئیں۔

پاسپورٹ پرنٹنگ مشینیں کچھ دونوں میں پاکستان پہنچ جائیں گی، پاسپورٹ آفس میں لائمینش پیپرز کی کمی بھی دور کرنے کے لیے 90 روز کا لائمینش سٹاک منگوا لیا۔