پلرا  بورڈ   کی اوورسیز پاکستانیوں کو پراپرٹی ٹرانسفر کی اصولی منظوری

پلرا  بورڈ   کی اوورسیز پاکستانیوں کو پراپرٹی ٹرانسفر کی اصولی منظوری

(ویب ڈیسک ) پلرا  بورڈ   نے   اوورسیز پاکستانیوں کو پراپرٹی ٹرانسفر کی اصولی منظوری دے دی ۔

تفصیلات کے مطابق  ایس ایم بی آر نبیل جاوید اور پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی شاہد حسین جنجوعہ کی زیر صدارت پلرا بورڈ کا 24 واں اجلاس ہوا،   ممبر ٹیکسز و تمام کمشنرز کی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت  کی۔

ڈائریکٹر جنرل پلرا کیپٹن ریٹائرڈ اکرام الحق نے 3 نکاتی ایجنڈا پیش کیا۔ترجمان کے مطابق  پہلے ایجنڈے میں 23 ویں پلرا بورڈ اجلاس کے فیصلوں کی منظوری دی گئی ۔

 بورڈ کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں کو پراپرٹی ٹرانسفر سہولیات کی فراہمی کا ایجنڈا بھی اجلاس میں پیش کیا گیا۔ بورڈ نے متفقہ طور پر اوورسیز پاکستانیوں کو پراپرٹی ٹرانسفر کی اصولی   منظوری دے دی ۔ تیسرے ایجنڈے میں کمرشل بینکوں کے ساتھ پلرا سروسز کو مزید 3 سال کیلئے توسیع پر غور کیا گیا ۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ  سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے اضلاع کے kPIs  کا بھی جائزہ لیا۔نبیل جاوید نے ہدایت کی کہ گمشدہ رجسٹریوں اور انتقالات کی ریکوری پر خصوصی توجہ دیں ۔

ایس ایم بی آر نبیل جاوید  نے کمشنرز کو اضلاع کی ریونیو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Watch Live Public News