اسکردو ائیر پورٹ کا تاریخی دن ، یکے بعد دیگرے تین فلائٹیں پہنچ گئیں

sakardu airport
کیپشن: sakardu airport
سورس: google

ویب ڈیسک :اسکردو انٹرنیشنل ایرپورٹ کیلئے آج کا دن انتہائی یادگار،  یکے بعد دیگرے تین ایر بس اے 320 طیارے اسکردو ایرپورٹ پر لینڈ ہوئے۔ 

رپورٹ کے مطابق اسکردو کا موسم بھی بہت شاندار تھا جس کے باعث کراچی لاہور اور اسلام آباد  سے پی آئی اے کی  تین پروازیں آپریٹ ہوئیں۔ 

  تینوں پروازیں موسم کی کسی مداخلت کے بغیر اسکردو ایرپورٹ پر لینڈ ہوئیں۔

تاریخ میں پہلی دفعہ   اسکردو ایرپورٹ پر ایسا پہلی مرتبہ  دیکھنے میں آیا  اور ایرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں  بیک وقت تین طیارے  پارکنگ ہوئے۔ 

یادرہے اسکردو ایرپورٹ پر  تین ہی طیاروں کے پارک ہونے کی گنجائش ہے۔ 

 ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ تین پروازوں کے ذریعے 442 مسافر اسکردو پہنچے۔

Watch Live Public News