لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات،چوتھے ہفتےکا ججز روسٹر جاری

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات،چوتھے ہفتےکا ججز روسٹر جاری
کیپشن: لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات،چوتھے ہفتےکا ججز روسٹر جاری

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کے چوتھے ہفتے کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل محمد ناصر نے روسٹر جاری کیا گیا،اپیلوں کی سماعت کیلئے 2 ڈویژن بنچ تشکیل دے دیئے گئے ،اہم کیسز کی سماعت کیلئے پانچ سنگل بنچ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم بطور سنگل بنچ کیسز کی سماعت کرینگی،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا،جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا، ججز 25 جولائی تک اہم اور فوری نوعیت کی اپیلوں اور درخواستوں پر سماعت کرینگے۔

جسٹس عابد عزیز شیخ اور جسٹس انوار حسین بطور سنگل بنچ سول نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کرینگے جبکہ جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس انوار الحق پنوں بطور سنگل بنچ فوجداری نوعیت کی درخواستوں پر سماعت کرینگے۔

Watch Live Public News