صدر زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

صدر زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی
کیپشن: صدر زرداری نے مختلف ہائیکورٹس میں ججز کی تقرری کی منظوری دیدی

ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری نے لاہور، سندھ، پشاور، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹس میں ایڈیشنل ججز کی تقرری کی منظوری دے دی۔

ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت نے سندھ اور لاہور ہائیکورٹ کے بعض ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز توثیق کی منظوری بھی دی ہے۔

صدر زرداری نے سپریم کورٹ کے ججز کی تنخواہیں، الاؤنسز اور پنشن وفاقی آئینی عدالت کے ججز کے مساوی کرنے کی بھی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق ہائیکورٹ ججز کی رخصت، پنشن اور مراعات سے متعلق 1997 کے حکم میں ترامیم کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

دوسری جانب صدر مملکت نے ہارون اختر کو وزیراعظم کا مشیر برائے صنعت و پیداوار مقرر کرنے کی منظوری بھی دے دی۔

Watch Live Public News