کراچی  میں مون سون کی پہلی بارش ، موسم خوشگوار

کراچی  میں مون سون کی پہلی بارش ، موسم خوشگوار

(ویب ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش شروع ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق   کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹاون، سرجانی ٹاون، رشید آباد،  منگھوپیر  میں بارش، گلشن اقبال، گلشن معمار اور اطراف کے دیگر علاقوں میں آندھی کے ساتھ بادل برس گئے۔

بارش سے گرمی اور حبس کا زورٹوٹ گیا اور  شہریوں نے سکھ کا سانس لیا۔

شہر کے مضافاتی علاقوں میں  بھی بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔

Watch Live Public News