دورہ کراچی ،آرمی چیف کا آئیڈیاز 2022 میں مختلف اسٹالز کا معائنہ

دورہ کراچی ،آرمی چیف کا آئیڈیاز 2022 میں مختلف اسٹالز کا معائنہ
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کراچی مین آئیڈیاز 2022 میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ کراچی، آرمی چیف نے کراچی میں آئیڈیاز 2022 میں مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی ایکسپو سنٹر میں ہونے والی آئیڈیاز نمائش کے دوران آرمی چیف نے شرکاء اور وفود سے ملاقاتیں کیں، آرمی چیف نے بحرین،اٹلی،سری لنکا، لیبیا،زمبابوے اور متحدہ عرب امارات کے وفود سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ملیر چھاونی کا بھی الوداعی دورہ کیا اور یادگار شہدا پر حاضری دی۔اپنے الوداعی خطاب میں آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ مہارت اور فرض کی ادائیگی کی لگن کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے حالیہ سیلاب کے دوران ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں بھی فوجی دستوں کہ کارکردگی کی تعریف کی ، ملیر چھاونی آمد پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔