پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 16 اکتوبر2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 16 اکتوبر2021
حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرادیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 سے 12 روپے فی لٹر تک اضافہ، پٹرول 10 روپے 49 پیسے مہنگا،نئی قیمت137 روپے 79 پیسے فی لٹرہوگئی، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت 12 روپے 44 پیسے بڑھا دی گئی، 134 روپے 48 پیسے فی لٹر میں فروخت،لائٹ ڈیزل 8 روپے 84 پیسےجبکہ مٹی کا تیل 10 روپے 95 پیسے فی لٹرمہنگا کردیا گیا مہنگائی کے مارے شہریوں کو بجلی کاجھٹکا،بجلی ایک روپے 68 پیسے فی یونٹ مہنگی،وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی،بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی دو وقت کی روٹی کمانے والوں کی سانسیں بھی بند کرنے کا مشن، یوٹیلٹی اسٹورز پر مہنگائی کا نیا طوفان،مختلف برانڈز کے گھی کی قیمتوں میں109 روپے فی کلو تک اضافہ ،کوکنگ آئل کی قیمتیں 465 روپےفی5لیٹر تک بڑھادی گئیں،صابن ، شیمپو سمیت دیگر اشیا بھی مہنگی پی ٹی آئی حکومت چلے گی تو معیشت نہیں چلے گی، شہبازشریف نے بجلی، پٹرول اور ٹیکس میں اضافے کو منی بجٹ قرار دے دیا، کہتے ہیں بجٹ تقریر میں جو کچھ کہا سچ ثابت ہوگیا، حکومت تین سال سے قوم کو چکر پہ چکر دے رہی ہے، ٹیکس مہنگائی، قرض بڑھتے جارہے ہیں، عمران نیازی ظالم، کرپٹ اور نااہل حکمران ہے۔ پیپلز پارٹی نےبجلی ،پٹرول اور گھی کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا،شیری رحمان کہتی ہیں بجلی کی قیمت میں اضافہ کرکےعوام سے اربوں روپے وصول کئےجا رہے ہیں، حکومت نے3 سال میں بجلی کی قیمت میں40 فیصد سے زیادہ اضافہ کیا،خورشید شاہ بولےموجودہ حکومت عوام پرعذاب الہی ہے، عوام پرمہنگائی کابوجھ لاد دیا گیا

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔