پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،محسن نقوی کی قیمتوں میں کمی کیلئے 48 گھٹنے کی ڈیڈ لائن

پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی،محسن نقوی کی قیمتوں میں کمی کیلئے 48 گھٹنے کی ڈیڈ لائن
لاہور: نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا براہ راست فائدہ عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قیمتو ں میں کمی کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دیدی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ کمی کا براہ راست فائدہ پنجاب کے عوام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اس ضمن میں وزیراعلیٰ آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے قیمتو ں میں کمی کیلئے 48گھنٹے کی ڈیڈ لائن دے دی اورٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصد تک کمی لانے کا ٹاسک دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں کمی کے تناسب سے ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کئے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اور سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو ٹرانسپورٹرز کے ساتھ فوری میٹنگ کرنے کی ہدایت کی جبکہ صوبائی وزیر صنعت و زراعت ایس ایم تنویر گھی،فلوراو ردیگر ایسوسی ایشنز کے ساتھ مذاکرات کریں گے۔اسی طرح سیکرٹری زراعت،کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کو روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں کمی لانے کا ٹاسک دیا گیاہے۔چیف سیکرٹری روزانہ کمشنرز او رڈپٹی کمشنرز کے ساتھ میٹنگ کر کے قیمتو ں میں کمی کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیں گے۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو عوام کو ریلیف دینے کے لئے فعال کردار ادا کرنے کاحکم دیااورکہاکہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست صوبے کے عوام کو منتقل کر کے ریلیف دیاجائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے جو تاریخی ریلیف دیاہے اس کا فائدہ دیگر اشیاء کی قیمتوں اور کرایوں میں کمی کر کے عوام تک پہنچانا ضروری ہے۔ پوری ٹیم عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات ایک کردے اوربھرپور محنت کر کے خلق خدا کی دعائیں لیں۔ صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم،منصور قادر،عامر میر،بلال افضل،ابراہیم حسن مراد،چیف سیکرٹری،انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ،سیکرٹریزقانون، صنعت، خوراک، لائیوسٹاک، زراعت،خزانہ، سی سی پی او، کمشنر لاہورڈویژن، چیئرمین پنجاب پرائس کنٹرول، ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن اور متعلقہ حکام نے ا جلاس میں شرکت کی جبکہ تمام کمشنرز اور آرپی اوز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔