پاکستان کا ہنگامی بنیادوں پر غزہ کے نہتے فلسطینیوں کیلئے امداد بھیجنے کا فیصلہ

پاکستان کا ہنگامی بنیادوں پر غزہ کے نہتے فلسطینیوں کیلئے امداد بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد: پاکستان نے ہنگامی بنیادوں پر غزہ کے نہتے فلسطینیوں کے لیے امداد بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی کھلی جارحیت، محاصرے نے صورتحال گھمبیر بنا دی ہے، غزہ کے گنجان آباد علاقے کے مظلوم عوام کو اسرائیلی محاصرے کے باعث امداد کی اشد ضرورت ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ غزہ میں انسانی المیے کے پیش نظر حکومت نے فلسطینیوں کے لیے امداد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا، پاکستان کا فیصلہ فلسطینی بھائی، بہنوں کے مصائب کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا ہے کہ امداد کی ترسیل کے لیے فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ ایجنسیوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ مصر کی حکومت اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ بھی امور طے کیے جا رہے ہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔