پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،16ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، سہ پہر 3 بجے،16ستمبر 2021
پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تقریب کا مقصد پاکستان اور تاجکستان کے تاجروں سے مخاطب ہونا ہے.عالمی سرمایہ کاروں کو حکومت پاکستان ہر طرح کی سہولت دے رہی ہے.بدقسمتی سے پاکستان میں بجلی مہنگی ہے.پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں. وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری کہتے ہیں وزیراعظم عمران خان کا دورہ تاجکستان دو حصوں پر محیط ہے، پہلے حصے میں وزیراعظم ایس سی اواجلاس میں شرکت کریں گے، رکن ممالک کے سربراہان بھی موجود ہوں گے، دوسرےحصےمیں تاجکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات سمیت دیگر اہم معاملات پر گفتگو ہوگی، وزیراعظم بزنس کانفرنس میں شرکت بھی کریں گے۔ حکومت کا مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور وار، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لٹر پانچ روپے سے زیادہ کا اضافہ، پیٹرول 123 روپے 30 پیسے فی لٹر ہوگیا، ہائی اسپیڈ ڈیزل5 روپے ایک پیسہ،لائٹ ڈیزل5 روپے92 پیسے، مٹی کا تیل5 روپے42 پیسے مہنگا کردیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےسےعوام پریشان، مہنگائی کا ایک اور نیا طوفان آنے کو تیار، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئیں، مہنگائی کے ستائے عوام نے حکومت سے فوری طور پر قیمتیں کم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اضافے پر اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی حکومت پر کڑی تنقید، کہاتاریخی مہنگائی کی چکی میں پسے عوام پر حکومت نے مہنگائی کا نیا بم چلایا ہے، پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں 5 روپے اور اس سے زائد کااضافہ مسترد کرتے ہیں،حکومت کی معاشی دہشت گردی اور ملک کی معاشی تباہی عوام کے لیے قیامت صغری سے کم نہیں۔

Watch Live Public News