لاہور گیٹس ویکسینیٹڈ انٹرن شپ پروگرام لانچنگ کیلئے تیار

لاہور گیٹس ویکسینیٹڈ انٹرن شپ پروگرام لانچنگ کیلئے تیار
لاہور ( پبلک نیوز) کمشنر لاہور کے اہداف کے تحت لاہور گیٹس ویکسینیٹڈ انٹرن شپ پروگرام لانچنگ کیلئے تیار، کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹیز کے 14سو سے زائد سٹوڈنٹس ویکسینیشن کیلیے گھر گھر دستک دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ویکسینئشن آگاہی انٹرن شپ پروگرام کی لانچنگ سے قبل سٹوذنٹس کو تربیت دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق ڈاکٹرز انٹرن شپ پروگرام کے شرکاء کو تربیت دیں گے پھر لانچنگ کی جائے گی۔ کمشنر لاہور نے ویکسین انٹرن شپ پروگرام کے افتتاح کے بعد تربیت کی تجویز مسترد کر دی۔ انھوں نے کہا کہ ویکسینیشن آگاہی انٹرن شپ کے شرکاء کے ہر بیج کے تربیتی سیشن ہوں گے۔ تربیتی پروگرام جناح ہال اور الحمراء میں ہوں گے۔ میگا افتتاح بعد میں ہو گا۔ انٹرن شپ پروگرام شرکاء کو ہیلتھ آفیشیلز کے ہمراہ ان کے علاقوں میں بھیجا جائے گا۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سی سی حافظ شوکت علی، ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی، اے ڈی ی جی شاہد کاٹھیا، اے سی جی عثمان جلیس، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر وحید الزمان اور ڈائریکٹر الحمراء آرٹس کونسل ذوالفقار ذلفی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر لاہور نے کہا کہ تربیتی پروگرام کے بعد افتتاحی تقریب سے ہی انٹرنیز کو فیلڈ میں بھیجا جائے گا۔ تربیت یافتہ و تعلیم یافتہ سٹوڈنٹس ویکسین آگاہی میں انتہائی معاون ثابت ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔