پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،16ستمبر 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،16ستمبر 2021
ملک بھرمیں بغیر ویکسی نیشن کے ٹرینوں میں سفر پر پابندی عائد کردی گئی۔ 15 ستمبر تک کم از کم ایک اور15 اکتوبر تک مکمل ڈوز لگوانے والے مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی طالب علم کے ہاتھوں سے تیار کردہ خطاطی کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔ روایتی آرٹ کو اسلامی طرز عمل میں بدلنے والے آرٹسٹ نے تاریخ رقم کر دی الیکشن کمیشن نے چئیرمین نادرا کو جوابی خط لکھ دیا۔ چئیرمین نادرا نے لکھا کہ الیکشن انعقاد کے لیے کسی نئے طریقہ کار پر عملدرآمد الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے خیبرپختونخوا میں 6 ستمبر سے بند ہونے والے تعلیمی ادارے آج سے دوبارہ کھل گئے۔ صوبے کے 8 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح زیادہ ہونے کی وجہ سے تمام تعلیمی ادارے بند کیے گئے تھے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔