پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،18 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات 12 بجے،18 اپریل 2021
سربراہ کالعدم تحریک لبیک سعد رضوی کی جائیداد منجمد، نام مشتبہ دہشتگردوں کی فہرست شیڈول 4میں شامل کر دیا گیا۔ شناخی کارڈ بھی بلاک کر دیا گیا۔وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کرلیا۔ وفاقی کابینہ ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ کابینہ کو ملک میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ 13 نکاتی ایجنڈا پر غور کرے گی۔شوکت ترین کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کر دیں۔ نیب اپیلوں پر سماعت جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کرے گا۔ایسوسی ایشن آف چارٹرڈ سرٹیفائیڈ اکاؤنٹنٹس (اے سی سی اے) نے گزشتہ ماہ ہونے والے امتحانات کے نتائج جاری کر دیئے ہیں۔ جاری کردہ نتائج کے مطابق تین پاکستانیوں کو انعام یافتہ طلبہ و طالبات کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ 2021 کے امتحانات میں پاکستان کی جانب سے طالبات کاہف معید اور فقیحہ مقصود اور طالب علم علی شان شامل ہیں۔پاکستان کے کوہ پیماؤں نے ملک کا نام روشن کر دیا۔ نیپال میں موجود دنیا 10 بلند ترین چوٹی اناپورنا پر پاکستان کا جھنڈا لہرا دیا۔ وہ پیماؤں کی ٹیم میں محمد عبدالجوشی، منیجر سعد منور اور ٹیم کے سربراہ سرباز خان موجود تھے۔ ان کے ساتھ ایک فوٹوگرافر کامران علی بھی تھے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔