پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تیار ، کل پہلا ٹاکرا ہوگا

کراچی: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں میدان میں اترنے کو تیار ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیمیں نیشنل بینک اسٹیڈیم پہنچ گئیں ہیں، پاکستان ویمنز ٹیم آج آپشنل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے رہی ہے۔ 

آج ٹریننگ میں کپتان ندا ڈار، عالیہ ریاض، بسمہ معروف، نتالیہ پرویز اور سدرہ نواز ہونگی۔ ٹریننگ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کی کپتان ٹرافی رونمائی میں بھی حصہ لیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز کل سے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا اور پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ صبح ساڑھے نو بجے شروع ہوگا۔

Watch Live Public News