پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز بارش سے متاثر ہونے کا امکان 

پاک کیوی ٹی ٹوئنٹی سیریز بارش سے متاثر ہونے کا امکان 

(ویب ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں ہونے والے میچز میں بارش کی پیش گوئی کردی ۔

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں ،   محکمہ موسمیات نے راولپنڈی میں ہونے والے میچز میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔ راولپنڈی میں ہونے والے پہلے تینوں میچز بارش سے متاثر ہوسکتے ہیں ۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ  کل ہونے والے پہلے میچ میں بارش کا 70 فیصد امکان ہے،  20 اپریل کو ہونے والے دوسرے میچ میں بارش کا 52 فیصد امکان ہے۔ 21 اپریل کو تیسرے میچ میں بارش کے 13 فیصد چانس ہے۔

واضح رہے کہ  سیریز کے آخری دو میچز 25 اور 27 اپریل کو لاہور میں ہونگے۔

Watch Live Public News