دبئی میں شدید بارشیں، کراچی سے کل روانہ ہونےوالی فلائٹ دبئی میں سولہ گھنٹے سے محصور

03:59 PM, 17 Apr, 2024

ویب ڈیسک: کراچی سے نجی ایئرلائن کی فلائٹ کے مسافر دبئی میں  سولہ گھنٹوں سے پھسے ہوئے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی سے کل روانہ ہونےوالی فلائٹ دبئی میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ نہ کرسکی۔دبئی کے قریب العین ایئر پوٹ پر طیارے کو لینڈ کرواکر ایئر لائن کا عملہ غائب ہوگیا۔تقریباً150 پاکستانی العین ایئر پورٹ پر سولہ گھنٹے سے محصور ہیں۔ 

مسافروں نے شکوہ کیا کہ نہ کھانا اور نہ ہی پانی دیا جارہا ہے اور نہ ہی اس چھوٹے سے ایئر پورٹ پر کوئی ریسٹورنٹ ہے۔ 

پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے بھی کوئی مدد نہیں۔مسافر خاتون نے ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

مزیدخبریں