18 رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

18 رکنی نگران وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: 18 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے. تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا،حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں‌ہوئی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ارکان سے حلف لیا۔اس موقع پر نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ بھی موجود تھے۔ سرفراز بگٹی کو وزیر داخلہ جب کہ شمشاد اختر کو وزیر خزانہ بنا یا گیا ہے۔ ان کے علاوہ ڈاکٹر عمر سیف کو وزیر آئی ٹی، مرتضی سولنگی کو وزیر اطلاعات، جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ کا منسب سونپا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کو وزیر دفاع ،عائشہ رضا فاروق وزیر صحت جب کہ اعجاز گوہر کو وزیر برائے صنعت و تجارت کا منصب دیا گیا ہے۔ سینئر وکیل احسن بھون کو نگران وزیر قانون مقرر کیا گیا ہے، تابش گوہر نگران وزیر توانائی جبکہ انیق احمد کو نگران وزیر مذہبی امور ہیں‌. یاد رہے کہ چند روز قبل انوار الحق کاکڑ نے بطور نگران وزیراعظم اپنے عہدے کا حلف لیا تھا جس کے بعد انہوں نے اپنی کابینہ مختصر رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔