کون سا سپراسٹاردن میں ایک بار کھاناکھاتاہے؟نام سامنے آگیا

کون سا سپراسٹاردن میں ایک بار کھاناکھاتاہے؟نام سامنے آگیا
کیپشن: کون سے سپراسٹاردن میں ایک بارکھاناکھاتے ہیں؟نام سامنے آگیا

ویب ڈیسک: معروف بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان،جنہیں اکثر "کنگ آف بالی ووڈ " کے طور پر سراہا جاتا ہے، اسکرین کی موجودگی اور ورسٹائل اداکاری کی مہارت سے کئی دہائیوں سے دنیا بھر کے سامعین کو اپنے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ وہ دن میں صرف ایک وقت کا کھانا کھاتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈنکی اداکار نے حال ہی میں اپنے طرز زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔ اداکار نے انکشاف کیا کہ ان کے شیڈول میں صبح 5 بجے سونا اور صبح 9 یا 10 بجے کے قریب جاگنا ہے۔ شارخ خان نے یہ بھی بتایا کہ صبح 2 بجے کام سے گھر واپس آنے کے بعد وہ سونے سے پہلے ورزش کرنے کے لیے وقت لگاتے ہے۔

دی گارڈین کے ساتھ ایک حالیہ انٹرویو میں  شاہ رخ خان نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنی سرگرمیوں پر غور کیا،انہوں نے ہر ایک کو اٹالیئن کھانا پکانا سیکھنے اور ورزش کرنے کی ترغیب دی۔

شارخ خان نے کہا کہ انہوں نے اپنے مشورے کو دل پر لیا، باقاعدہ ورزش کے ذریعے اپنے جسم کو مضبوط بنایا اور کہا کہ وہ عام طور پر "ایک دن میں صرف ایک کھانا کھاتے ہیں" جبکہ روزانہ تقریباً آدھا گھنٹہ جم میں گزارتے ہیں۔

شارخ خان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میں صبح 5 بجے سو جاتا ہوں۔ جب مارک واہلبرگ اٹھتا ہے تو میں سونے کے لیے چلا جاتا ہوں اور پھر اگر میں شوٹنگ کر رہا ہوں تو تقریباً 9 یا 10 بجے جاگتا ہوں لیکن پھر میں صبح 2 بجے گھر آؤں گا، نہا لوں گا اور پھر سونے سے پہلے ورزش کروں گا۔

ذرائع کے مطابق، وہ اگلی بارفلم Sujoy Ghosh's King میں بیٹی سوہانا خان اور ابھیشیک بچن کے ساتھ نظر آئیں گے۔ فلم کنگ ایک اعلی توانائی سے بھرپور ایکشن تھرلر ہے۔

Watch Live Public News